بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا ، جہاں پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔
ڈی چوک کے اطراف میں سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ، زیرو پوائنٹ کے قریب مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس نے جواباً آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
پی ٹی آئی ریڈلائن کراس نہ کرے،اسلام آباد میں کرفیو لگا سکتے ہیں، وزیر داخلہ
قبل ازیں بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے باہر آنے تک کچھ نہ مانیں، دھرنا ڈی چوک پر ہو گا۔ آپ پرامن طریقے سے جائیں، انتظامیہ بھی پرامن رہے ہمارے بچوں، بڑوں اور بھائیوں کو کچھ نہ کہیں۔
دوسری جانب احتجاج کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، علاوہ ازیں تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ انٹرنیٹ کی فراہمی بھی جزوی معطل ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔