سارہ علی خان اپنی گاڑی بھول کر دوسری گاڑی میں بیٹھ گئیں

سارہ علی

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان ممبئی میں ایک تقریب سے واپسی پر اپنی گاڑی بھول گئیں اور دوسری گاڑی میں بیٹھنے لگیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان جلدی جلدی میں گاڑی میں بیٹھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

گرے رنگ کی گاڑی کا دروازہ کھول کر اس میں بیٹھنے لگتی ہیں تو انہیں یاد آتا ہے کہ یہ تو ان کی گاڑی نہیں ہے۔

قرض جاں کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کے دل موہ لئے

اس کے بعد وہ فورا پارکنگ میں کھڑی دوسری گاڑی کی طرف بڑھتی ہیں اور اس میں بیٹھ جاتی ہیں، اس دوران وہ فوٹو گرافرز کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سارہ علی خان کی ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کچھ لوگ انہیں ٹرول کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں