وزیراطلاعات کی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی تردید

Ata Tarar

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی تردید کر دی۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف لاشیں اٹھا رہے ہیں،دوسری طرف مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج: شرپسندوں کا اہلکاروں پر حملہ، پولیس کانسٹیبل شہید

دوسری طرف خیبر پختونخوا سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنے والا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا قافلہ اسلام آباد ٹول پلازا پہنچ گیا، انہوں نے گاڑی سے اتر کر پیدل اسلام آباد ٹول پلازا کراس کیا۔

قافلے کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قافلے کی قیادت علی امین گنڈاپور کر رہے ہيں، بشریٰ بی بی کی گاڑی ان کے پیچھے ہے۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا، میں اپنی آخری سانس تک اس مارچ میں کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔


متعلقہ خبریں