جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر موخر

عمران خان

جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر مؤخر ہو گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، جس میں تحریک انصاف کے وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

احتجاجی قافلے کی قیادت پر اختلافات ،بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور میں سخت جملوں کاتبادلہ

وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے ملزمان کا عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم کی کارروائی 28 نومبر تک مؤخر کر دی۔

واضح رہے کہ آج کی سماعت میں بانی پی ٹی آئی سمیت جی ایچ کیو حملہ کیس کے 120 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں