بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ملکی مفاد میں ہے، رانا ثنا اللہ

رانا ثناء (rana sana)

رانا ثنا اللہ نے شکست تسلیم کرلی


وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں رہنا ملک کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم کے مشیررانا ثناء اللہ  نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، حکومتی جائزے کے مطابق پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال پر کامیابی کا کوئی چانس نہیں۔

احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان تین صوبوں سے انہیں کوئی سپورٹ نہیں ملے گی، دو تین روز میں ان کا معاملہ حل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے ہیں کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کروںگا، ہماری طرف سے موقف ہے سیاسی مذاکرات سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پائونڈ کیس میں سزا ہو سکتی ہے،ان کی رہائی میں جتنی تاخیر ہوگی اتنی ہی ملکی معیشت بہتر ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں