نو مئی مقدمات، علیمہ و عظمیٰ کی ضمانتوں میں7دسمبر تک توسیع

علیمہ عظمی

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں  علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک  توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنیں عظمی خان اورعلیمہ خان سمیت دیگر کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی۔

احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے والے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، فیصل واوڈا

اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات پر سماعت کی عدالت نے علیمہ خان ، عظمی خان اور زین قریشی سمیت دیگر ملزمان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو رکرلی۔

اے ٹی سی کے  جج  نے جناح ہائوس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات پر مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں