بشری بی بی کا پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کااعلان

Bushra Bibi

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔ اور 24 نومبر کی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کردیا، وزیر اطلاعات پنجاب کا الزام

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی بشری بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔

بانی پی ٹی آئی نے نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے۔ اور اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں