فی تولا سونا 2200 روپے مہنگا ہو گیا

Gold

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہو گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 2 سو روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 715 ڈالر کا ہو گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں