پی ٹی آئی احتجاج، اڈیالہ جیل جانے والے راستے بند کر دیے گئے

اڈیالہ جیل adiala jail

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

راولپنڈی شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ فیض آباد انٹرچینج بھی بند کر دیا گیا ہے۔

تحریک اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گی، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرا دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں