پی ٹی آئی کے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں،وقاص اکرم

وقاص اکرم

پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، بشریٰ بی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما  شیخ وقاص اکرم  پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگوکرتےہوئے کہا کہ  یہ برادر ملک کو پی ٹی آئی کے سامنے لاکر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے بہترین اور دوستانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔

9مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائیں سنا دیں

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، حکومت کے ساتھ تو مذاکرات ہونے بھی نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اب مذاکرات کا یہ وقت بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت سے بات چیت کا ابھی تک کوئی امکان نہیں، ہم پرامن تھے اور پرامن رہیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں