حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل


حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

کمیٹی میں اسحاق ڈار،خواجہ آصف،اعظم نذیرتارڑ اور احد خان چیمہ شامل ہیں،امیرمقام،رانا ثنااللہ،ملک احمد خان، مریم اورنگزیب،خواجہ سعد رفیق ،جعفر مندوخیل اوربشیر احمد میمن بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

9مئی کیس کے پہلے 10 مجرمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے سزائیں سنا دیں

وزیراعظم شہبازشریف نے کمیٹی کوپیپلز پارٹی کیساتھ مشاورت کی ذمہ داری سونپ دی،کمیٹی کو مشاورت کے بعد سیاسی تعاون اور مسائل کے حل کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔

کمیٹی پیپلز پارٹی کیساتھ بات چیت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں