دشمنوں سے اپنے آپ کو بچائیں یااپنے لوگوں سے؟جو کچھ ہورہا سمجھ سے بالاتر ہے،مریم نواز

Maryam Nawaz وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم دشمنوں سے اپنے آپ کو بچائیں یااپنے لوگوں سے اپنے آپ کو بچائیں،جو کچھ ہورہا ہے یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

تونسہ شریف میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب پولیس کے سر دہشت گرد نہیں کےپی حکومت پھاڑ رہی ہے،ہم نے توسنا تھا کہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہئے۔

اسٹیٹ بینک کا بابا گرونانک کے555ویں یوم پیدائش پر 55روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

پہلے کہا امریکا نے ہمیں نکال دیا، امریکی غلامی نامنظور،آج ان کےجلسوں میں امریکا کے جھنڈے نظر آرہے ہیں،آپ کو کسی ملک نے نہیں نکالا آپ کوپاکستان کی پارلیمنٹ نے نکالا۔

آپ کو آپ کے ایم این ایز نے نکالا جو آپ سے تنگ تھے،پاکستان کے تمام وزراعظم کو غیر آئینی طریقے سے نکالا گیا،آپ کو آئینی طریقے سے نکالا گیا،جب آپ کونکالاگیا تو آپ نے سو جلسے کئے۔

بشریٰ بی بی کا سعودیہ بارے بیان سب سے بڑی پاکستان دشمنی:شہبازشریف

جلسہ کرنا آپ کا حق ہے،قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے،شہبازشریف اچھی طرح جانتے ہیں پاکستان کی حفاظت کیسے کرنی ہے،میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ پنجاب کے عوام کو اس فتنے سے کیسےبچانا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں