بنوں ، ڈیرہ بگٹی ، آواران اور کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 7 خوارج ہلاک

خوارج دہشتگرد

بنوں اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 7 خوارج دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

کرم ، سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر حملہ ، 38 افراد جاں بحق

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد  کر لیا گیا، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع آواران میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں نیاز عرف گھمن اور ظریف عرف شاہ جہان شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک ، 6 زخمی

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی اورضلع کیچ میں کارروائیوں کے دوران ایک ایک دہشتگرد ہلاک ہوا ، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں