جہادی اسکواڈ ، پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی دستہ تیار

جہادی اسکوڈ

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے خصوصی اسکواڈ تیار کرلیا اور اسکواڈ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 9 ہزار کارکنان شامل ہونگے۔

صوبائی وزیر مینا خان اورمعاون خصوصی سہیل آفریدی اس اسکواڈ کی قیادت کریں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں اسکواڈ کو جہادی قرار دیا تھا۔

چیف سیکریٹری کی خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت

معاون خصوصی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ  یہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہوگا اور اس اسکواڈ کو شیلنگ سے بچا ئوکا سامان بھی  دیا گیا ہے۔

انہوں کا مزید کہا کہ جہادی اسکواڈ کا مطلب ہے کہ ہم ظلم پر آواز اٹھانے کو جہاد سمجھتے ہیں اور جان کی پرواہ کیے بغیر مظاہرے میں موجود رہیں گے۔


متعلقہ خبریں