پاکستان تحریک انصاف ایک شخص کی غلام ہے، وفاقی وزیر

احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری و وفاقی وزیر جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک شخص کی غلام  ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے  پروگرام  فیصلہ آپ کا میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے بتا دیا کہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

دفعہ 144لگی ہوئی ہے ، جو بھی احتجاج کیلئے نکلیں گے پکڑے جائیں گے ، محسن نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسےمعیشت میں بہتری آ رہی ہے پی ٹی آئی کی بے چینی بڑھ رہی ہے، ہر کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل تاریخیں لیتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ اگر کیسز مکمل ہوئے تو انکو سزا ہو جائےگی۔

’’جیل سے رہا کرو تواحتجاج ملتوی کردوں گا ‘‘کا بیان گھبراہٹ کا اعتراف ہے، وفاقی وزیراطلاعات

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے ہمدردی ہے کیوں کہ وہ 2 کشتیوں پر سوار ہیں، ایک وزیراعلیٰ دوسرے صوبے میں بغاوت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد پاکستان میں حملے کر رہےہیں، کیا وجہ ہے کہ خوارج دہشت گردی میں اور پی ٹی آئی احتجاجی سیاست میں تیزی لا رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 26ویں ترمیم پر اتفاق کیا ایک شخص نے ویٹو کر دیا ، بہت سارے لوگ منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، ملک میں ترقی کا کام ہو رہاہے، ملک میں ترقی ہو گی تو بیانیہ بھی بنے گا۔


متعلقہ خبریں