ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر افسر کیلئے 50 لاکھ انعام کا اعلان


وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر افسر کیلئے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم سے ایف بی آر افسر اعجاز حسین نے ملاقات کی،اعجاز حسین نے ٹیکس فراڈ کی بروقت نشاندہی کی تھی،شہبازشریف نے ان  کی فرض شناسی کی پذیرائی کی۔

الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل قرار دیدیا

وزیراعظم نے اعجاز حسین کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لئے 50 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا اس کے علاوہ انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے ایماندار لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے،اطمینان بخش امر ہے کہ ایف بی آر اصلاحات کے مثبت نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں 22اور25نومبر کوتعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات ملتوی

ٹیکس چوری میں ملوث افراد کو سزا دلوائی جائے گی،ٹیکس پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیخلاف قانون کے شکنجے کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں