مختلف شہروں میں کریک ڈائون ، اسمگل کی جانیوالی کروڑوں روپے کی اشیاء برآمد

کریک ڈائون

حکومتی اداروں نے کریک ڈائون کرتے ہوئے اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے کی اشیاء برآمد کر لیں ۔ 

گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں 887 سگریٹ کے سٹاکس، 364 کپڑے کے تھان اور 0.266 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کر لیا گیا۔

پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا کریک ڈاؤن، 107افراد گرفتار

یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر میں اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے کاررائیوں کے دوران  13471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3789.64 میٹرک ٹن آٹا برآمد کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ 35134.51 میٹرک ٹن چینی ، 4389840 سگریٹ کے سٹاکس ، 156186 کپڑے کے تھان اور 18.22 ملین لیٹر ایرانی تیل قبضے میں لے لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں