سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ

سونا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

مقامی مارکیٹ میں سونا 2 لاکھ 74ہزار300روپے فی تولہ ہوگیا، جبکہ 10گرام سونا 686 روپےمہنگا ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار168 روپےکا ہوگیا۔

ٹی 20 رینکنگ،بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ تنزلی

کس ملک کے پاس کتنا سونا ہے؟

دنیا میں سونے کا سب سے بڑا ذخیرہ امریکہ کے پاس ہے، اس کی تجوریوں میں 8133 ٹن سونا رکھا ہے،دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے پاس 3351 ٹن سونا ہے، 2452 ٹن سونے کے ساتھ اٹلی تیسرا سب سے زیادہ سونے کا ذخیرہ رکھنے والا ملک ہے۔

وی پی این کو غیر شرعی یا ناجائز نہیں کہا،بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

چوتھے نمبر پر فرانس ہے جس کے پاس 2437 ٹن سونا ہے، اسی طرح روس کے پاس 2336 ٹن سونا ہے،انڈیا کی طرح چین بھی اب تیزی سے سونا خرید رہا ہے اس کے پاس اس وقت 2264 ٹن سونا ہے۔ 855 ٹن کے ساتھ انڈیا اس فہرست میں اب چاپان سے اوپر ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ جاپان کے پاس 846 ٹن سونا ہے۔

وفاقی حکومت سے مذاکرات،پیپلزپارٹی نے کمیٹی تشکیل دیدی

نیدرلینڈز کے ریزرو میں 612 ٹن اور ترکی کے پاس 586 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں