آپس کے اختلافات سے پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے ، رہنما متحد رہیں ، بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تحریک انصاف میں اختلافات ختم کروانے کیلئے خود میدان میں آ گئیں۔

بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور دیگرامور پر گفتگو کی گئی ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔

تحریک انصاف کا احتجاج ، راولپنڈی اسلام آباد کیلئے کوارڈی نیشن کمیٹیاں تشکیل

ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول نے کہا کہ آپس میں اختلافات سے نقصان پارٹی کا ہو رہا ہے ، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، آپس میں متحد رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں