لاہور میں 24 نومبر تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی

پابندی

لاہور میں 24 نومبر تک ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پابندی کو یقینی بنانے کیلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی گئی ہے۔

کراچی ،ساڑھے 44 کروڑ کی اسمگلڈ شدہ موٹر سائیکلز اور گاڑیاں برآمد

ہیوی ٹریفک، خستہ حال، کالا دھواں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کوداخلے کی اجازت نہیں، پابندی سے مستثنیٰ پیٹرول، ادویات، خوردونوش اورمسافر گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد داخلہ کی اجازت ہوگی۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے کہا ہے کہ پابندی کے اطلاق کو 100 فیصد یقینی بنایاجارہا ہے، ٹریفک پولیس کی طرف سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ہیوی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ای سی سی نےسردیوں کیلئے بجلی کے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ روزانہ 60 لاکھ کے جرمانے اور سیکڑوں گاڑیاں اور وہیکلز کو بند کروایا جا رہا ہے، شہر میں 41 انسداد اسموگ اسکواڈز بھی تشکیل دے کر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں