بنوں روچہ چیک پوسٹ سے اغوا 7اہلکار بحفاظت بازیاب

خیبرپختونخوا پولیس

بنوں روچہ چیک پوسٹ سے اغوا 7اہلکار بحفاظت بازیاب کرالئے گئے ہیں۔

ڈی پی او بنوں کے مطابق مقامی مشران نے 7مغوی اہلکاروں کو رہا کروانے میں اہم کردار ادا کیا ،مغویوں کو بغیر کسی تاوان یا شرائط کے رہا کروایا گیا ہے۔

کراچی ،ساڑھے 44 کروڑ کی اسمگلڈ شدہ موٹر سائیکلز اور گاڑیاں برآمد

واضح رہے بنوں میں پچھلے کچھ عرصے سے امن و امان  کا مسئلہ پیدا ہوا ہے ،جولائی میں بھی نامعلوم حملہ آوروں نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس میں تمام اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا اور حملہ آور فرار ہوگئے، چیک پوسٹ پر لگے تھرمل کیمرہ کو نقصان پہنچا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں،مسلم لیگ ن سے اختلاف ہائی لیول پر چلے گئے ،گورنر پنجاب

ڈی آئی جی عمران شاہد نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بھرپور جوابی کارروائی پر شاباش دی۔

یاد رہے اس سے قبل بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں پاک فوج کے 8 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں