24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی،سینیٹر فیصل واوڈا

faisal vawda

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 24نومبر کو کوئی رہائی نہیں ہورہی،احتجاج سے بھی کچھ نہیں نکلنا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 25نومبرکو بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد ہوجائےگی،مخصوص ٹولہ بانی پی ٹی آئی کی تکالیف کو بڑھا رہے ہیں۔

ای سی سی نےسردیوں کیلئے بجلی کے خصوصی پیکیج کی منظوری دیدی

بانی پی ٹی آئی کو بچانے کےلیے ان کے پاس کچھ نہیں رہا،مقبول لیڈر کے قریبی ساتھی ہمیشہ فائدہ اٹھاتے ہیں،بانی کاسوداکرکے پی ٹی آئی رہنما ریلیف لے رہے ہیں،پی ٹی آئی میں اس وقت دھڑے بندیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی ایم پی اے پارٹی کے خلاف ہوگئے ہیں،علی امین گنڈاپور کس کا پیغام لے کرجیل گئے؟

پوری پی ٹی آئی لیڈرشپ نہیں خیبرپختونخوا حکومت احتجاج کررہی ہے،پی ٹی آئی کی تمام قیادت خیبرپختونخوا میں بیٹھی ہوئی ہے،آئندہ 72گھنٹے میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.593 ارب ڈالر سےبڑھ گیا

24نومبرکے احتجاج کی تاریخ تبدیل ہوئی تو حیرت نہیں ہوگی،پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی جارہی ہے،مداخلت والوں کو آگے بڑھ کر اب روکنے کاوقت آگیا ہے،بانی پی ٹی آئی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ مداخلت تھی۔

چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے کا کوئی فائدہ نہ اٹھائے،پاکستان تحریک انصاف میں سب کمپرومائز ڈلوگ ہیں،امریکی کانگریس اراکین کا خط دیکھ رہے ہیں،امریکی کانگریس اراکین کاعافیہ صدیقی پرکوئی خط نہیں آتا۔

مینڈیٹ اور آئین کی بحالی کیلئے بار بار نکلیں گے ،مہر بانو قریشی

فیصل واوڈا کا پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ ہرماہ احتجاج کی تاریخ تبدیل ہوتی ہے،5سے7 ہزار لوگ مشینری لا کر وفاق پر چڑھائی کی بات کر رہے ہیں،پی ٹی آئی قیادت کدھر ہے؟ اپنے بچے لے کر آئیں،قوم کے آگے تماشہ ڈرامہ کلیئر ہونا چاہیے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں