وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

School

اسلام آباد: موسم سرما کے دوران وفاق کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق صبح کے اوقات میں تمام اسکول صبح ساڑھے 8 سے ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔

جمعے کو اسکول ساڑھے 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کے شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق شام کے اوقات میں اسکول دوپہر ڈیڑھ سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں