آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست خارج کردی

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

پاک فوج کے سربراہ  کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی،آئینی بینچ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

پنجاب بھر میں درجنوں فیکٹریاں اور کارخانے سیل کر دیئے گئے، مریم اورنگزیب

آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا جب کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابل سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تھا۔


متعلقہ خبریں