چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بھارت کا انکار ، پاکستان نے ایک بار پھر ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا

چیمپئینز ٹرافی

چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے انکار کے بعد پاکستان نے ایک بار  پھر ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ حکومتی اجازت نہ ملنے کو جواز قرار دیتے ہوئے ٹیم کو بھیجنے پر آمادہ نہیں جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوٹوک موقف اپنایا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، براڈ کاسٹرز کو نقصان کا خدشہ

پی سی بی نے واضح جواب دیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئنز ٹرافی ہمیں منظور نہیں ، ہم نے اپنا موقف آئی سی سی کے سامنے رکھ دیا، اب ان کے جواب کا انتظار ہے، بھارتی موقف سے زیادہ کونسل کو اپنی ساکھ کا سوچنا ہو گا۔

واضح رہے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ہم پْرامید ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی ، بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی ٹھوس جواز نہیں۔

 


متعلقہ خبریں