وزیر اعلی ہائوس پشاور میں پی ٹی آئی اجلاس، الجہاد الجہاد کے نعرے

علی امین

 وزیر اعلی ہائوس پشاور میں پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو احتجاج کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں’’ الجہاد الجہاد‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نےعمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے انقلاب آئے گا اورعمران تیرے جانثار کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

نوجوانوں نے عمران خان کو نکالنے کا تہیہ کر لیا ، حکومت کوئی حماقت نہ کرے ، بیرسٹر سیف

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں