سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ترجمان سندھ حکومت


ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ نے واضح کیا ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تاثر دیا جارہا ہے کہ سندھ پانی کی تقسیم پر راضی ہے، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے احتجاج اور دھرنوں پر یقین نہیں رکھتی۔

نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز دیوالیہ ہوگئے

پانی کی تقسیم کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا،پنجاب حکومت اور وفاق کو مشورہ دیتے ہیں کہ صحرائے تھر میں آئیں،پیپلز پارٹی کی حکومت نے تھر میں پانی کا مسئلہ حل کیا۔

سندھ حکومت نے تھر کول پراجیکٹ سے وہاں کا رہن سہن بدل دیا،مریم نواز نے مصنوعی بارش کی ،جس کو ہم نے سراہا۔


متعلقہ خبریں