وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 24نومبرکے جلسے کیلئے بندے لانے کی ذمہ داریا ں لگا دی گئی ہیں،جلسے کی حتمی کامیابی کیلئے بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو لندن سے بلائیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ شرکا اور خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں،ان کو مفت بری اور نوسر بازی کرتے ہوئےساری عمر ہوگئی،یہ لوگ اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔
انتخابی پٹیشنز کے معاملے پر ٹریبونلز کی کارروائی سست روی کا شکار
علاوہ ازیں ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جو اعتراضات کیے وہ درست بھی ہیں، ہماری پارٹی قیادت اور حکومت کو وہ اعتراضات دور کرنے چاہئیں، اگر صورت حال ویسی ہی ہے جیسی بلاول نے بتائی ہے تو اس کی فائن ٹیوننگ کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی نئی بات نہیں، انہوں نے پہلے جو دو تین احتجاج کیے وہ بھی ساری نورا کشتی تھی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور دونوں دفعہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے غائب ہوئے۔
غلط کام کریں گے تو گرفتاری ہو گی ،مریم نواز
انہوں نے کہا کہ انڈیکٹرز عوام کے سامنے ہیں کہ معیشت بہتر ہورہی ہے، پی ٹی آئی والے ڈیل چاہتے ہیں کہ کسی طرح سے ہوجائے، ان کا یہ حال ہے کہ ایک دوسرے کی مخبری کرکے پیسے لیتے ہیں، سارے کمپرومائزڈ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے لیے ایک پیج پر ہیں پی ٹی آئی والے اقتدار کے لیے سیم پیج پر ہوتے تھے، تحریک انصاف پنجاب کی لیڈر شپ اتنی دلیر ہے کہ اپنے گھر بھی نہیں آتے، کے پی میں چھپے ہوئے ہیں۔