امیر جماعت اسلامی کا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

Hafiz Naeem

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ اور دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں۔ تاہم دہشتگردی کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعت بند پڑی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونی چاہیئیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے معاملے پر سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔ حکومت سارا انحصار بجلی بلوں کے ٹیکس پر کرتی ہے جبکہ ونٹر پیکج کا اعلان کر کے لوگوں کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ سولر کی پالیسی کسی صورت تبدیل نہیں ہونی چاہیے۔ اور آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے غلط معاہدے ختم ہونے چاہیے۔ سولرآئزیشن سے پاکستان میں ماحولیات میں بھی فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج بڑھنے سے عوام کو کیا فرق پڑ رہا ہے۔ آئی پی پیز مذاکرات خوش آئند ہیں لیکن عوام کو بلوں میں کب فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حادثات سے بچاؤ کیلئے 600 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے، مریم نواز

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اسکولز سے جان چھڑوا رہی ہے لیکن تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں کر رہی۔ حکمران جھوٹ بول رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ مسائل کے حل کے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

قلات میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ قوم کے ہر فرد کی جان قیمتی ہے۔


متعلقہ خبریں