امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات

ملاقات

پیرو میں ایشیا پیسفک معاشی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس ہوا جس میں امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدرشی جن پنگ کی ملاقات ہوئی۔

چینی صدر نے کہا ہے کہ امریکا سے مستحکم اورپائیدار تعلقات برقراررکھنا چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

آزادی اظہار اور سیاسی مخالفین پر پابندیوں کے حوالے سے تشویش ہے، برطانوی وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ اختلافات دورکرنےکے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے پر تیار ہیں، چین امریکا تعلقات دنیا میں سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل اورانسانیت کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اہم ہیں، ایک دوسرے کوحریف سمجھنے سے دونوں ملکوں کو نقصان ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں