ورکر عمران خان کی اہلیہ یا بہنوں کی کال پر نہیں نکلے گا، مروت

مروت

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ورکر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ یا بہنوں کی کال پر نہیں نکلے گا بلکہ کارکن صرف بانی پی ٹی آئی کی کال پر ہی نکلے گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس نظریے پر قائم ہیں کہ موروثیت سیاست کیلئے زہر ہے ان کی خواہش ہے کہ احتجاج میں کردارادا کرسکوں ۔

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ پشاور والی میٹنگ میں انہیں نہیں بلایا گیا،دو دن میں احتجاج کا لائحہ عمل طے نہ ہوا تو ہم شاید بھرپور دھرنا نہ دے پائیں گے۔

انہوں نے کہنا تھا کہ کے پی سے تو لوگ آ جائیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ ہم ڈی چوک پر قدم کیسے جمائیں گے، ابھی تک اس احتجاج سے متعلق عوام کو کوئی موٹیویشنل پیغام بھی نہیں دیا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں