اے این پی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے

ilyas ahmed bilour الیاس احمد بلور

اے این پی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کرگئے، الیاس بلور کی نمازجنازہ کل دوپہر دو بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔

الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس ا حمد بلور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،ان کی عمر 84 برس تھی۔

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

2012 میں وہ اے این پی کے سینیٹربنے تھے، مرحوم سیاست کے آغاز سے ہی اے این پی سے وابستہ تھے، الیاس بلور کے بیٹے غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد الیاس بلور نے اپنی سیاسی سرگرمیاں ختم کردی تھیں۔

رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کی،مرحوم الیاس بلور اے این پی رہنما غلام احمد بلور اور شہید بشیر احمد بلور کے بھائی تھے۔


متعلقہ خبریں