دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

فلائٹ آپریشن

شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ اور 53 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پنجاب میں دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ اور 3 کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا۔ کراچی اسلام آباد کے کی  7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

دھند اور اسموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، مختلف شہروں میں بارش کا امکان

کراچی سے فیصل آباد کی دو پروازیں، لاہور کوئٹہ کی دو پروازیں، جدہ سے لاہور کی پرواز، مسقط سے سیالکوٹ کی دو پروازیں اور اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں بھی مسنوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کوالالمپور کی پرواز،لاہور سے بینکاک کی پرواز بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کر سکی ۔


متعلقہ خبریں