پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کو بھی دھچکا لگا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، 100 انڈیکس میں 821 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 95 ہزار سے زائد پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 8 کروڑ 40لاکھ ڈالرکا اضافہ
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 94 ہزار 191 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو بڑا دھچکا لگا ہے ، انٹر بینک میں 14 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے ، 60 پیسے پر آ گئی ہے۔