مرغی کا گوشت 8 روپے سستا، انڈے مزید مہنگے

مرغی کا گوشت

لاہور،مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 511 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 519 روپے کلو تھی۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 8 کروڑ 40لاکھ ڈالرکا اضافہ

زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 339 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 353 روپے کا ہو گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت رکنے کا نام نہیں لے رہی، قیمت میں مزید 2 روپے اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 339 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں