ہرنائی ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک


ہرنائی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے،آپریشن کےدوران میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہوئے۔

گورنر پنجاب کی گاڑی موٹر وے پر حادثے کا شکار

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا،بلوچستان کے امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ،بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیراعظم نے ہرنائی میں شہیدمیجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ،انہوں نے  شہدا کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی

شہبازشریف کا کہنا تھا پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

بعدازاں ہرنائی میں شہید میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزیر احسن اقبال، سینئر ملٹری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا افسران اور جوانوں کی قربانیاں دفاع وطن کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہیں،قوم فتنہ الخوارج اور ان کےسہولت کاروں کیخلاف مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں