اسلام آباد ( محمد ظریف) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں افسران کی ترقیوں پر انتظامیہ اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع نے شدت اختیار کر لی ۔
سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے افسران ترقیوں کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشنز پر سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھ دیا جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ جونیئر نان کیڈر افسران کو ترقی دیکر سینئرز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی اعلی عہدوں پر فائز 5 آفیسرز کے کنٹریکٹ کو توسیع کی مخالفت
اے ٹی سی کیڈر کے افسر کو ایئرپورٹ سروسز کیڈر میں ترقی کی منظوری رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،ایئرپورٹ منیجرز کے عہدوں پر تعینات من پسند افسران کو آئوٹ آف ٹرن پروموشن دینا بھی خلاف قانون ہے۔
آفیسرز ایسوسی ایشن نے حالیہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کے لیے بورڈ کی کمپوزیشن پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی افسران کے سروس ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرکے ترقیوں کے لیے راستہ نکالا گیا، وزارت ہوا بازی ایئرپورٹ اتھارٹی کے افسران کے رولز کی خلاف ورزی کے معاملے کو بھی تحقیقات کرائے۔
طوفانی بارشوں کے باعث سی اے اے نے کراچی ایئرپورٹ کیلئے الرٹ جاری کردیا
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایئرپورٹ اتھارٹی کے افسران کی ترقیوں کو فوری روکا جائے ، سیکرٹری ہوا بازی معاملے نوٹس لیکر تحقیقات کرائیں۔