بڑھتی ہوئی اسموگ ، پنجاب بھر میں جمعہ کو نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ

نماز استسقاء

پنجاب بھر میں جمعہ 15 نومبر کو نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے صوبہ بھر میں نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا جائے گا، اس دوران باران رحمت کی دعائیں مانگی جائیں گی ، پنجاب میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے اسموگ کے اثرات کم ہوں گے۔

اسلام آباد کی فضا بھی اسموگ کی لپیٹ میں، ائیر کوالٹی انڈیکس مضر صحت قرار

واضح رہے لاہور سمیت پنجاب بھر کو کئی روز سے شدید دُھند اور اسموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، سموگ سے نظام زندگی متاثر ہے اور فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہو چکا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں