پاکستانی کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، امریکی سفیر

Farmer

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستانی کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے۔

امریکی مالی معاونت سے کلائمٹ اسمارٹ ایگریکلچر منصوبے کا آغاز ہو گیا۔ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر ایکٹیوٹی کی فیصل آباد میں افتتاحی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا 5 سال پر محیط سرمایہ کاری پاکستانی زراعت میں تعاون کو فروغ دے گی۔ اور پاکستانی کسانوں کی جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کسان تنظیموں، مقامی کاروباری اداروں اور تحقیقی اداروں سے شراکت داری کرے گا۔ جبکہ ہماری توجہ کاشتکاری کے بہتر طریقوں اور ٹیکنالوجی میں معاونت پر مرکوز ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیک اینڈ پے ماڈل، 18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں نئے معاہدے کا امکان

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امید ہے یہ اقدامات ماحول کے تحفظ اور فصلوں کی پیداوار میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔ اور اس سے کسانوں کی آمدنی میں بحی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مِل جل کر کامیابی کے بیج بو رہے ہیں۔ اور یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو۔ جدید مشینری متعارف کروانے میں کسانوں کے ساتھ کام کریں گے۔ جبکہ پانی کا مثر استعمال یقینی بنانے کے لیے ہم خود کار آبپاشی نظام بھی متعارف کرائیں گے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ موسم کی پیشگوئی کے لیے بھی جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔ امریکہ اور پاکستان کے درمیان طویل اور مضبوط شراکت داری قائم ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں مصروف عمل ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں