پنجاب حکومت کا سبزیوں کی میکائز فارمنگ کیلئے 70فیصد سبسڈی کا اعلان


پنجاب حکومت نے سبزیوں کی میکائز فارمنگ کیلئے 70فیصد سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔

پیاز اور ٹماٹر کی ویلیو ایڈیشن کیلئے پلپنگ یونٹ،ڈرائراور گریڈرز کیلئے بھی 70فیصد سبسڈی ملے گی،لودھراں، ملتان اور وہاڑی کے اضلاع پیاز کی کاشت کے لیے منتخب کیے گئے،خوشاب،شیخوپورہ اورمظفرگڑھ کو ٹماٹر کی کاشت کے لیے منتخب کیا گیا۔

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

6اضلاع میں 25ایکڑ تک اراضی کے مالک کے فارمر انٹر پرائز گروپس بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کاشتکاروں کو خوشحال اور خوش دیکھنا عزم ہے۔

سبزیوں کی کاشت کیلئے پراجیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں ،گروپ او رمیکانائزڈ فارمنگ سے پیداواربڑھے گی اور لاگت بھی کم ہوگی۔

پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، روہت شرما

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اشیائے خورونوش سب سے سستی میسرہیں،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں