خیبر کی وادی تیراہ میں دھماکا ، متعدد موٹر سائیکلیں تباہ

چارسدہ

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں موٹر سائیکل کی پارکنگ میں دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیبر پولیس کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے زڑہ پخہ میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

کوئٹہ دھماکا ، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنیکا فیصلہ

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت موٹر سائیکل پارکنگ میں کوئی موجود نہیں تھا۔ ، بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کر کے دھماکا کیا گیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں