اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 94 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا نیا ریکارڈ بن گیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین 94 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس 594 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 94 ہزار 20 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ نے 93 ہزار کی بلندی کو چھو لیا ، ڈالر بھی 20 پیسے سستا

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس 93 ہزار ، 424 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرمہنگا ہو گیا ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 6 پیسے بڑھنے کے بعد  277 روپے 80 پیسے ہو گئی۔


متعلقہ خبریں