مصنوعی ذہانت کے سسٹم ماحولیات کیلئے سنگین خطرہ قرار

Environment

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصنوئی ذہانت کے سسٹم بڑے پیمانے پر کاربن اخراج کر رہے ہیں۔ اور یہ صورت حال بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک نئے تحقیقی مقالے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پیچیدہ ماڈلز کو چلانے اور ان کی تربیت کرنے کے لیے توانائی کی اضافی مانگ ماحولیات پر سنجیدہ نوعیت کے اثرات مرتب کر رہی ہے۔

سسٹم بہتر ہونے کے ساتھ ان کو مزید کمپیوٹنگ پاور اور چلنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اوپن اے آئی کا موجودہ جی پی ٹی-4 اپنے گزشتہ ماڈل سے 12 گُنا زیادہ توانائی استعمال کرتا ہے۔

سسٹمز کی تربیت کرنا ایک چھوٹا سا عمل ہے۔ دراصل اے آئی ٹولز کو چلانے کے لیے تربیت کے عمل سے 960 گُنا زیادہ توانائی درکار ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمانہ تیز، اب چلے گا 5 جی انٹرنیٹ، چیئرمین پی ٹی اے نے خوشخبری سنا دی

محققین کے مطابق ان اخراج کے اثرات وسیع ہو سکتے ہیں۔ اے آئی سے متعلقہ اخراج ممکنہ طور پر اس انڈسٹری کو سالانہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اور انہوں نے حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ ان اخراج کے پیمائش کے پیمانوں کا تعین کیے جانے کے ساتھ ان کو حد میں رکھنے کے لیے نئی ضوابط یقینی بنائے جائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں