بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات ، 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

گورونانک

سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔

ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ یاتریوں کو 14 سے 23 نومبر تک کا ویزا جاری کیا گیا ہے ، پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ نے یاتریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔

پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کیلئے کوئی ویزہ فیس نہیں ہو گی ، محسن نقوی

بھارتی یاتری 14 نومبر کی صبح واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ، گورونانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریب 15 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی۔

10 روزہ قیام کے دوران سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد، گوردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد کی بھی یاترا کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں