کوئٹہ دھماکا ، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنیکا فیصلہ

بولان میل

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے چلنے والی بولان میل کو 4 روز کے لیے بند کرنے فیصلہ کر لیا گیا۔

جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کے لیے بند کیا جائے گا ، فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ،21 افراد جاں بحق، 30 سے زائد افراد زخمی

واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور 62  زخمی ہو گئے تھے ،جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین کے پلیٹ فارم پر لگنے سے پہلے دھماکا ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں