بھارت کا انکار ، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ، تقریب منسوخ

چیمپیئنز ٹرافی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان 11 نومبر کو ایک تقریب کے ذریعے کیا جانا تھا مگر اب اس تقریب کو منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان نہ آنے سے متعلق بھارتی بورڈ نے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، محسن نقوی

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں نہیں کھیلے گا، بھارتی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق بھارت کے میچز یواے ای یا سری لنکا میں منعقد کیے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں