فیصلہ کن میچ میں فتح ، پاکستانے نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گرائونڈ پر ون ڈے سیریز میں ہرا دیا

آسٹریلیا

پاکستان نے فیصلہ کن ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دیکر 3 ون ڈے میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی ، پاکستانی بائولر نے تباہ کن بائولنگ کرکے میزبان ٹیم کو 32 ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر کر دیا ، پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 26.5 اوورز میں پورا کر لیا۔

آسٹریلیا میں ون ڈے میچز میں فتوحات، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے 42 اور عبد اللہ شفیق نے 37 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 28 اور کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ محمد رضوان آسٹریلیا میں سیریز جیتنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔

نسیم شاہ  اور شاہین آفریدی نے تین ، تین  اور حارث رئوف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ آسٹریلیا  کے کوپرکونلی گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باعظث دوبارہ بیٹنگ کیلے نہیں ائے۔

 

 


متعلقہ خبریں