وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کی خبروں پر سخت ردعمل دینے کاعندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت پاکستان کے ساتھ بالواسطہ جنگ کی حالت میں ہے اور وہ اس معاملے پر بھارت کو سخت ردعمل دینے کے حق میں ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ملک میں عدم استحکام کےلیے کی جارہی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آ ئے گا
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چینی شہریوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے چلے جائیں، افغانستان کی زمین پاکستان میں دہشت گردی کےلیے استعمال ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت کا ان عناصر کے خلاف کارروائی کےلیے فیصلہ کن اقدامات کرنا پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی بیسز موجود ہیں، انہیں مقامی سہولت کاری بھی حاصل ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے کمپرومائزڈ ہیں، عمران خان اُن سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔