آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر سب سے کامیاب ایشین ون ڈے ٹیم بھی بن گئی۔
ایڈیلیڈ میں پاکستان کی فتح سے پہلے دونوں روایتی حریف 40 کامیابیوں کے ساتھ برابر تھے، پاکستان نے 110 میچوں میں 41 کامیابیاں حاصل کی جب کہ بھارت نے 99 میچوں میں 40 میچز جیتے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ کل ہو گا
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں پاکستان کی 18 فتوحات دو طرفہ سیریز میں ہوئی ہیں جبکہ ان کی بقیہ فتوحات آئی سی سی سے منظور شدہ مقابلوں کے دوران ہوئی ہیں۔
ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کی سرزمین پر 149 میچز میں حیرت انگیز طور پر 75 ون ڈے جیت کر مجموعی طور پر سب سے کامیاب ٹیم بنی ہوئی ہے اورانگلینڈ 124 میچز میں 53 کامیابیاں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے،نیوزی لینڈ کی ٹیم 112 مقابلوں میں 38 فتوحات حاصل کرکے پانچویں نمبر پر ہے۔