سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالوں سے رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ

حج پیکیج

سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، حج پیکیج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی ،سرکاری اسکیم کے تحت 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے۔

اگلے سال حج پیکیج 10 لاکھ ، 75 ہزار ہو گا ، وفاقی کابینہ میں حج پالیسی منظور

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پیکیج کے واجبات یکمشت کے بجا ئے 3 اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے ، حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہو گی جبکہ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی۔

واضح رہے اگلے سال سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں